6 جولائی 2014 - 15:10
ایران نے نو ملکوں کے ساتھ ترجيحي تجارت کے سمجھوتے کئے ہیں

اسلامي جمہوريہ ايران نے دنيا کے نو ملکوں کے ساتھ ترجيحي تجارت کے سمجھوتے کئے ہيں-

ابنا: اسلامي جمہوريہ ايران کي برآمدات ميں فروغ کے ادارے کے سربراہ " ولي اللہ افخمي راد " نے اس سلسلے ميں ترکي، پاکستان، ازبکستان، شام، تيونس، قرقيزستان، بوسنيا ہرزگوينا، کيوبا اور بیلا روس کا نام ليا اور کہا کہ ان ملکوں کے ساتھ " پي ٹي اے" کے تحت تجارتي سمجھوتوں کا بنيادي مقصد برآمدکنندگان کي حمايت اور اس راہ ميں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا اور قوانين کو پائيدار بنانا ہے- ولي اللہ افخمي راد نے مزيد بتايا کہ پانچ ديگر ملکوں کے ساتھ اسي طرح کے سمجھوتوں کے سلسلے ميں بات ہور رہي ہے-

ان کا کہنا تھا کہ رواں سال کے لئے اس قسم کے سمجھوتوں کے تعلق سے اہم اقدامات کئے جانے کا پروگرام اور ہدف ہمارے پيش نظر ہے- ولي اللہ افخمي راد نے بتايا کہ گزشتہ سال ايران کا برآمداتي ہدف اکتاليس ہزار ملين ڈالر تھا تاہم ايران اس ميں سے اکتيس ہزار چارسو چونتيس ملين ڈالر کے ہدف تک پہنچ سکا جو پيش نظر ہدف کا ستتر فيصد ہے- عالمي سطح پر درآمدات اور برآمدات کے فروغ کے لئے ترجيحي بنيادوں پر تجارتي لين دين اور پي ٹي اے کے تحت سمجھوتوں ميں فروغ آتا جارہا ہے اور ايشيا کا علاقہ بھي اس سلسلے ميں پيش پيش ہے- پي ٹي اے سمجھوتے ميں شامل ممالک ايک دوسرے کي پيداواري اشيا پر ٹيکس کي شرح، کم رکھتے ہيں –

.....

/169